ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں عام روایت سے17فیصد کم بارش : جولائی کے مہینےمیں بارش کی پیمائش میں کافی کمی

اترکنڑا ضلع میں عام روایت سے17فیصد کم بارش : جولائی کے مہینےمیں بارش کی پیمائش میں کافی کمی

Wed, 27 Jul 2016 20:50:33    S.O. News Service

کاروار:27/ جولائی(ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے لیکن گھاٹ کے اوپر والے علاقوں میں متوقع پیمانے پر بارش نہیں ہورہی ہے۔ جس کے نتیجے میں ابھی تک ہوئی بارش کی پیمائش کریں تو پتہ چلتاہے کہ معمول کے مطابق ہونے والی بارش کی پیمائش میں 17فی صد کمی ہوئی ہے، بارش کم ہونےسے کسانوں کے چہروں پر مایوسی کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔

ضلع کے ساحلی علاقوں میں زبردست بارش ہورہی ہے، لیکن ہلیال، منڈگوڈ ، یلاپور اورسرسی تعلقہ کے مشرقی علاقے میں توقع کے مطابق بارش نہیں برس رہی ہے، ان علاقوں کے کسان بیج بونے کے لئے تذبذب کا شکار ہیں۔ ضلع میں گذشہ جنوری سے ابھی تک روایت کے تحت 1631ملی میٹر بارش برسناچاہئے تھا لیکن ابھی تک ہونےو الی بارش کی پیمائش 1349.1ملی میٹر بتائی گئی ہے جس کے تحت معمول کے مطابق 17فی صد کم ہوئی ہے۔ جون کے مہینےمیں عام طورپر 645.9ملی میٹر پیمائش کی شرح کے مطابق بارش ہوتی ہے، لیکن امسال جون کے مہینےمیں 683ملی میٹر بارش برسی ہے۔ انکولہ میں عام طورپر ہونے والی بارش سے 8فی صد زائد بارش ہوئی ہے۔ بھٹکل تعلقہ میں روایت سے 22فی صد بارش زائد ہوئی ہے یعنی 1384.6ملی میٹر کی بارش برسی ہے۔ ہوناور میں 51فی صد بارش زیادہ ہوئی ہے جہاں بارش کی پیمائش 1468.4ملی میٹر بتائی گئی ہے۔ کاروار  میں 944.3ملی میٹر بارش برستے ہوئے عام روایت سے 3فی صد زائد درج کی گئی ہے۔ کمٹہ میں 20فی صد زائد بارش ہوئی ہے۔ سداپور میں 14فی صد زائد ہوئی ہے۔ جب کہ سرسی میں روایت کے مطابق 498.8ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ جوئیڈا میں 11فی صدزائد بار ش ہوئی ہے۔ البتہ ہلیال میں عام روایت سے37فیصد بارش کم برسی ہے، ہلیال میں صرف 208.9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ منڈگوڈ میں 30فی صداور یلاپور میں 38فی صد بارش کم برسی ہے۔

اسی طرح جولائی کے مہینے میں ضلع کے تمام 11تعلقہ جات  میں ابھی تک ہونے والی بارش کو دیکھیں تو روایت سے کم بارش ہوئی ہے۔ جولائی کے مہینےمیں عام طورپر 852.7ملی میٹر بارش برستی ہے، لیکن ابھی تک 606.1ملی میٹرہی بارش درج کی گئی ہے۔ انکولہ میں عام روایت سے 25فیصد، بھٹکل میں 29فی صد، ہوناور میں 23فیصد، کاروار میں 7فی صد، کمٹہ میں 25فی صد، سداپورمیں 21فی صد، سرسی میں 30فی صد، جوئیڈامیں 16فی صد، ہلیال میں 67فی صد، منڈگوڈ میں 50فی صد، یلاپور میں 51فی صد کم بار ش ہوئی ہے۔ جون کے مہینے سے جولائی کے مہینے میں ہونے والی بارش کی پیمائش کا موازنہ کریں تو جولائی کے مہینے میں ابھی تک کم بار ش ہوئی ہے۔ جس کے نتیجےمیں ضلع کے بعض علاقوں میں خاص کر گھاٹ کے اوپروالے علاقوں میں کسان زراعت کے لئے تیار نہیں ہیں، کھیتوں میں بیج بونےکے لئے پس و پیش کررہے ہیں، زیادہ نہ سہی، کم سے کم عام روایت کے مطابق بارش نہیں برستی ہے تو پھر زراعت اورپینے کے پانی کے لئے بھی موسم گرما میں تکالیف ہونے کی بات ماہرین نے بتائی ہے۔


Share: